مہمند،کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر 1 جاں بحق،دوسرا زخمی

      مہمند،کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر 1 جاں بحق،دوسرا زخمی

  



مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، سرحدی دیہات خویزئی سور ڈاگئی میں موٹر کار اور موٹر سائیکل کے دمیان تصادم۔ ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند سرحدی دیہات تحصیل خویزئی سورڈاگئی کے مقام پردو موٹر سائیکل سوار کہی جا رہے تھے کہ راستے میں موٹر گاڑی کے ساتھ ٹکرا گئے۔ جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار آباسین ولد لعل زادہ نامی شخص جاں بحق جبکہ زاہد ولد شاہ زرین زخمی شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص کو فوری طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یا د رہے کہ ضلع مہمند میں موٹر سائیکل حادثات اضافہ ہو رہا ہے۔ جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز ڈی پی او ضلع مہمند فضل احمد جان نے موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹ بھی تقسیم کئے ہیں تاکہ اس طرح کے حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچ سکے۔ انہوں نے موٹر سائیکل سواروں کو یہ اطلاع بھی دیا ہے کہ آئندہ بغیر ہیلمٹ کے موٹر بائیک چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر