متحدہ طلباء محاذ گومل یونیورسٹی کا احتجاجی کیمپ 8ویں روز بھی جاری

متحدہ طلباء محاذ گومل یونیورسٹی کا احتجاجی کیمپ 8ویں روز بھی جاری

  



پشاور(سٹی رپورٹر)متحدہ طلبا ء محاذ گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے طلباء کا اپنے مطالبات کے لئے لگایا گیا احتجاجی کیمپ آٹھویں روز بھی پشاور پریس کلب کے سامنے جاری رہا متحدہ طلباء محاذ کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات پر تا حال کوئی عمل درآمد نہیں ہوا ہے انہوں نے کہا کہ گورنر انکوائری میں بعض پروفیسر جو ہراسمینٹ کیس میں ملوث ہیں اس کو ریلیف دی جا رہی ہے جبکہ اب تک جن اساتذہ پر حراسگی کے کیسز ثابت ہوئے وہ یونیورسٹی میں مخالف گروپ کے افسران ہے انہوں نے کہا جامعہ میں جتنے بھی افسران حراسمنت کیسز میں ملوث ہے انکے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنر انکوائری پر عمل درآمد کی جائے اور جنسی حراسمنٹ سکینڈلز میں ملوث ہر شخص کے خلاف کارروائی کر کے عبرت کا نشان بنایا جائے اور گومل یونیورسٹی کے طلبہ کو درپیش دیگر مسائل کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائے بصورت دیگر ہمارا احتجاج جاری رہے گا اور ضرورت پڑٰی تو اسلام آباد کا رخ کرینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر