کرم میں کرونا وائرس کا کوئی کیس نہیں،ڈاکٹر عدنان ڈی ایچ او

کرم میں کرونا وائرس کا کوئی کیس نہیں،ڈاکٹر عدنان ڈی ایچ او

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاراچنار(نمائندہ پاکستان)ضلع کرم میں کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے عوام افواہوں پر یقین نہ کریں محکمہ صحت کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں پاراچنار پریس کلب میں محکمہ صحت پاراچنار کی جانب سے کرونا وائرس سے آگاہی اور بچاؤ کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ صحت کے اہلکار اور قبائلی عمائدین سمیت صحافیوں نے شرکت کی اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عدنان خان نے کہا کہ کرونا وائرس ایک وبائی مرض ہے جو جانوروں سے انسان کو منتقل ہوتی ہے اور پھر ایک انسان سے دوسرے انسان کو منتقل ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس نے پوری دنیا کیلئے پریشانی پیدا کی ہے اور اس کا واحد حل احتیاط ہی ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار کو کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام لوازمات،کٹس اور ماسک وغیرہ پہنچا دئیے گئے ہیں اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اس حوالے سے ائسولیش وارڈ بھی قائم کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر خرلاچی پر بھی کیمپ قائم کیا گیا ہے جس میں ڈاکٹروں کی ٹیم چوبیس گھنٹے فرائض سر انجام دیتی ہے اور ہر آنے جانے والے کی مکمل سکریننگ کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بعض عناصر منفی پروپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں مگر عوام ان پر دھیان نہ دیں اور احتیاطی تدابیر اپنا کر اس موذی مرض کا مقابلہ کریں ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ضلع کرم سمیت خیبر پختونخوا میں کرونا کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے اور محکمہ صحت اس حوالے سے مکمل طور پر چوکس ہے