نوشہرہ،مکان کی چھت منہدم،2 بچے جاں بحق،والدین سمیت 8 زخمی

نوشہرہ،مکان کی چھت منہدم،2 بچے جاں بحق،والدین سمیت 8 زخمی

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ کے علاقہ خٹ کلے تالاب کورونہ میں مکان کی چھت گرنے سے 2بچے جاں بحق جبکہ والدین سمیت 8افراد زخمی ڈی سی نوشہرہ کا موقع پر پہنچ کر متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی اور مالی امداد کی فراہمی کیلئے رپورٹ ارسال کرنے کی مکمل یقین دھانی تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ خٹ کلے کورد محلہ تالاب کورونہ میں شیبر خان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کرایہ کے مکان موجود تھا کہ اعلیٰ الصبح 4:00بجے مکان کے کمرے کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں شیبر خان کا 10سالہ بیٹا زرداد اور 6سالہ بیٹی ریشما موقع پر جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ شیبر خان اور ان کی بیوی سعدیہ،اور دیگر بچے محمد، آرباز، الیاس،گل نذیرہ، نکلس اور فرہاد شدید زخمی ہوگئے ہیں جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان موقع پر پہنچ گئے اور متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کی جبکہ متاثرہ خاندان کو 6لاکھ روپے کے دو امدادی چیکس بھی دئیے اس سلسلے میں سابق ضلعی کونسلر اسرار الدین نے بتایا کہ متاثرہ خاندان انتہائی غریب ہے اور شیبر خان اپنے خاندان کے ہمراہ کرایہ کے مکان میں رہائش پزیر تھا اور ان کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا ہے ہم ان کے ساتھ غم دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں جبکہ صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے فوری طور پر ان کی مالی امداد کرتے ہوئے ان کی دکھوں کا مد اوا کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر