ضلع ڈیرہ: بندواٹر فلٹریشن پلانٹس مرحلہ وا ر چلانے کافیصلہ

ضلع ڈیرہ: بندواٹر فلٹریشن پلانٹس مرحلہ وا ر چلانے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ): ضلع ڈیرہ غازیخان میں کئی سال سے بند واٹر سپلائی سکیم اور فلٹریشن پلانٹس کو مرحلہ وار فنکشنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پہلے مرحلے میں 21 واٹر سپلائی سکیم اور فلٹریشن پلانٹس کو بحال کیا جائیگا اس بات کا فیصلہ پارلیمنٹیرینز کی ضلعی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں مشیر صحت محمد حنیف پتافی۔ چیئرمین پنجاب لینڈ (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک،ایم پی اے سردار جاوید اختر،سٹی صدر پی ٹی آئی ملک محمد اقبال ثاقب، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اراکین اسمبلی نے اپنے حلقوں کیلئے ترجیحات دے دیں۔دوسرے مرحلے میں مزید چالیس فلٹریشن پلانٹس اور واٹر سپلائی سکیموں کو بحال کیا جائیگا۔ اجلاس میں مشیر صحت محمد حنیف پتافی۔چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک،ایم پی اے سردار جاوید اختر لنڈ اور دیگر اراکین اسمبلی نے کہا کہ عوام کو صاف پانی فراہم کرنے کیلئے ملکر کام کیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کے ذریعے ضلع بھر کی واٹر سپلائی سکیم اور فلٹریشن پلانٹ کا سروے کرایا گیا۔2010 میں واٹر سپلائی اور فلٹریشن پلانٹس پر کام کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ضلع میں 389 واٹر سپلائی اور فلٹریشن پلانٹ میں سے 198کسی بھی وجوہات پر بند پائے گئے اور 191 فنکشنل ہیں۔ضلع کے مختلف مقامات پر 30 فلٹریشن پلانٹس میں سے 23 بند اور سات فنکشنل ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیشتر سکیمیں فنکشنل نہ ہونے پر متعلقہ کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کا پراسس شروع کردیا ہے۔ ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ): ضلع ڈیرہ غازی خان میں پولیو کے بڑھتے کیس اور ای پی آئی مہم کی بہتری کے حوالے سے کمشنر آفس میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں مشیر صحت محمد حنیف پتافی،کمشنر نسیم صادق،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگر موجود تھے۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز پنجاب بشیر احمد نے بریفنگ دی.اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ روٹین ای پی آئی اور پولیو مہم کے لئے لائیو سٹاک کی طرز پر ہیلپ لائن 9211 متعارف کرائی جائے گی۔پائلٹ پراجیکٹ کے تحت مہم کو آؤٹ سورس کیا جائیگا۔مقامی آبادی سے ڈیلی ویجز پر ویکسی نیٹر بھرتی کئے جائیں گے۔مہم میں ویکسی نیٹرز،ایل ایچ ڈبلیو اور دیگر سٹاف کو سزا و جزا دی جائے گی۔سفارشات حکومت پنجاب کو پیش کی جائیں گی۔تونسہ میں سب آفس قائم کیا جائے۔کمشنر نسیم صادق نے این ٹی ایس کے ذریعے ویکسی نیٹر کی بھرتی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مقامی افراد کو بھرتی کرکے آن جاب تربیت دینے کی حمایت کی انہوں نے کہا کہ مسائل کا مقامی حل تلاش کرنا ہوگا۔ حقائق چھپانے سے بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔ٹاسک کی کامیابی کیلئے ہفتہ کے ساتوں دن اٹھارہ،اٹھارہ گھنٹے کام کرنا ہوگا۔مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ تین سال پولیو فری رہنے کے بعد یکے بعد دیگرے کیسز رپورٹ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔جڑ تلاش کرکے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں میدان اور پہاڑی علاقہ ہونے سے خصوصی انتظامات کرنے ہوں گے۔ چیک اینڈ بیلنس کا کڑا نظام اپنانا ہوگا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد،ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر عمار شاہ اور دیگر موجود تھے۔مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی اور کمشنر نسیم صادق کا چوک چورہٹہ میں لنگر خانہ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید،ایکسئین پبلک ہیلتھ جواد کلیم اللہ اور دیگر افسران موجود تھے. مشیر وزیر اعلی نے کہا کہ موسی خان فاؤنڈیشن کے تحت لنگر خانہ میں غریب اور مستحق افراد کو باعزت طریقے سے مفت کھانا دیا جائیگا اور ماہ رمضان میں افطاری کا اہتمام کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ مرد وخواتین کے بیٹھنے کیلئے الگ انتظام کیا جائیگا خواتین کیلئے پردہ کے ساتھ دیگر سہولیات فراہم ہوں گی۔کمشنر نسیم صادق نے لنگر خانہ کے گرد لانز اور سلپ روڈز کی تیاری کا بھی جائزہ لیا.
مرحلہ وار