ڈیرہ غازی خان میں 25روزہ جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول شروع

  ڈیرہ غازی خان میں 25روزہ جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول شروع

  



ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر): وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈویژنل سپورٹس آفس کے زیر اہتمام ڈیرہ غازی خان میں 25 روزہ جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول کا آغاز کردیا گیا ہے۔مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کیا مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

تحریک انصاف کی حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کررہی ہے۔سپورٹس فیسٹیول کا مقصد نوجوان کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف مائل کرنا ہے۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن نے بتایا کہ 31 مارچ تک جاری رہنے والے فیسٹیول میں مرد اور خواتین کے 57 ایونٹس ہوں گے جن میں خواتین کے مابین والی بال،کرکٹ،بید منٹن اور دیگر 15 مقابلے شامل ہیں اسی طرح مردوں کے 42 ایونٹس میں متذکرہ مقابلوں کے سمیت جمناسٹک،تیکوانڈو، ماس ریسلنگ،دیسی کشتی،کراٹے،ہاکی،کبڈی،فٹ بال اور دیگر مقابلے کرائے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ڈویژن کے 13 اور ضلع کے 11 مقابلے ہوں گے۔اس موقع پر نوجوان کھلاڑیوں نے اپنے جوہر دکھائے۔مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی اور دیگر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

فیسٹیول

ا

مزید : ملتان صفحہ آخر