حکومت خلوص نیت سے خواتین کے حقوق کا تحفظ کرے، ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کی وفد سے ملاقات میں گفتگو

حکومت خلوص نیت سے خواتین کے حقوق کا تحفظ کرے، ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کی وفد ...

  



ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ خواتین کے حقوق بہت واضح ہیں معاشرے اور حکومت کا فرض ہے کہ وہ ان حقوق کی خلوص نیت سے پاسبانی کرے وہ وومن ڈے کے حوالے سے مختلف مکتبہ فکر کی خواتین سے گفتگو کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ معاشرے کے تمام طبقا ت خاص طور پر خواتین کو ایک کامن ایجنڈے پر اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے اپنے فوکس، اصل اور حقیقی ایشوز پر رکھنا چاہیے اگر خواتین عورت مارچ کے دوران نعروں کے تضاد اور تفرقہ میں گھر گئیں تو وہ اصلی حقوق سے محروم رہیں گی اور انکی تمام توانائیاں منزل پانے کی بجائے راستے کے کانٹوں اور راستوں سے لڑتے ہوئے ضائع ہوجائیں گی ڈاکٹر شاہینہ نے مزید کہا کہ تعلیم صحت، غذا، صاف پانی وراثت میں حق شادی میں رضا مندی، کام کرنے کی آزادی اور اسکے لیے ساز گار ماحول کے ساتھ ساتھ عزت احترام عورت کا بنیاد ی حق ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت نہ صرف ان حقوق کو تسلیم کرتی ہے بلکہ انکی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مصروف عمل ہے جنسی تشدد غیر ت کے نام پر قتل مرضی کے بغیر شادی وٹہ، ونی، گھریلو تشدد، خواتین کی خرید و فروخت جیسی تمام سنگین برائیوں کے خلاف خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ان سے ملاقات کرنیوالوں میں فلک ناز، ڈاکٹر نجمہ، بشریٰ قریشی، ایمان قیصرانی، نیر رانی، عابدہ، فرزانہ و دیگر شامل تھیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر