کامیاب انسان بننے کیلئے نوجوانوں کی سوچ کابڑاہونابہت ضروری، حنیف پتافی سردار احمد علی دریشک کاتقریب سے خطاب

کامیاب انسان بننے کیلئے نوجوانوں کی سوچ کابڑاہونابہت ضروری، حنیف پتافی ...

  



ڈیر ہ غازی خان (سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کا کامیاب نوجوان ہنر مند پروگرام کے تحت گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ڈیرہ غازی خان (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

میں منعقدہ پروگرام میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی کی چیئرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک کے ہمراہ بطور مہمان خصوصی شرکت۔مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے پاکستان کے نوجوانوں کے لیے اتنا بڑا کامیاب نوجوان ہنر مند پروگرام شروع کیا۔ آج پی ٹی آئی کی حکومت جس مقام پر ہے اس میں پچاس فیصد انہیں نوجوانوں کا کردار ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ یہ نوجوان یہاں سے ہنر سیکھ کر نا صرف پاکستان سے بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے بلکہ اپنے شہر کا اپنے والدین کا اور اپنے پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ کامیاب انسان بننے کے لیے نوجوانوں کی سوچ کا بڑا ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ انسان جو سوچتا ہے وہ بنتا ہے۔

خطاب

مزید : ملتان صفحہ آخر