ارکان اسمبلی کی کمشنر ڈیرہ سے ملاقات ترقیاتی پراجیکٹس پرتبادلہ خیال

  ارکان اسمبلی کی کمشنر ڈیرہ سے ملاقات ترقیاتی پراجیکٹس پرتبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) مشیر صحت محمد حنیف پتافی اور ایم این اے خواجہ محمد شیراز نے کمشنر ڈیرہ غازی (بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

خان نسیم صادق سے ان کے آفس میں ملاقات کی اراکین اسمبلی نے عوامی فلاح کے منصوبوں اور حلقوں کی بہتری کیلئے تبادلہ خیال کیا۔اراکین اسمبلی نے کہا کہ حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے جس کیلئے کڑی مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا جائے۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ افسران کو واضح ہدایات جاری کردی گئی ہیں کی دفاتر میں بیٹھ کر علاقہ کے مسائل کا درست تعین نہیں ہوسکتااس لئے افسران فیلڈ وزٹ یقینی بنائیں۔ڈیرہ غازی خان سے سٹی رپورٹرکے مطابقصاف پانی ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے جس کو دیکھتے ہوئے مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی کی زیر نگرانی موسی خان فاؤنڈیشن اور سن کراپ گروپ کے تحت حلقہ انتخاب کی تمام سترہ یونین کونسلوں میں آر او فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے۔مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف محمد لطیف پتافی نے بوائز ہائی سکول ولائے والا میں فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔فلٹریشن پلانٹ کے معائنہ کے دوران صفائی اور مشینری کو فنکشنل رکھنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ سات ماہ کے اندر ہر یونین کونسل میں واٹر فلٹریشن کے ساتھ فری ڈسپنسری کی سہولت فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار ڈیرہ غازیخان میں جلد کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے تحت بند واٹر فلٹریشن پلانٹس کو بحال کرایا جارہا ہے۔چیف ایگزیکٹو سن کراپ و ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی محمد لطیف نے کہا کہ فلٹریشن پلانٹس اور فری ڈسپنسری سے علاقہ کے عوام کی بڑی تعداد مستفید ہوگی۔