بریسٹ کینسرکے حوالے سے نشترمیڈیکل یونیورسٹی میں تقریب،مختلف وجوہات پرتبادلہ خیال
ملتان (سپیشل رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں خواتین میں بڑھتے ہوئے مرض بریسٹ کینسر کے حوالے سے سمپوزیم تقریب منعقد ہوئی ہے۔جس کو آرگنائز(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)
نشتر ہسپتال کے شعبہ سرطان (کینسر)کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے کیا۔جبکہ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر کراچی کے پروفیسر طارق صدیقی۔پروفیسر ڈاکٹر ابرار احمد جاوید۔پروفیسر ڈاکٹر مصطفے کمال پاشا۔پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر افتخار بوبی۔و دیگر ڈاکٹروں نے شرکت کی۔تقریب میں شریک ڈاکٹروں نے خواتین میں بریسٹ کینسر کے کیسز میں اضافے کے بارے میں وجوہات و جدید علاج کے طریقہ بارے بیان کیا ہے۔تمام مہمان گرامی نے تقریب میں اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔بعد ازاں پروفیسر مصطفے کمال پاشا نے پروفیسروں کو شیلڈ دی۔
تقریب