رحیم یارخان: اجتماعی شادی کی تقریب،جاوید اقبال وڑائچ، ڈپٹی کمشنر، آصف مجید، ڈی پی او سیاسی، سماجی شخصیات کی شرکت،چناب ویلفیئر سوسائٹی فلاحی ادارہ،چوہدری محمد شفیق کاخطاب

      رحیم یارخان: اجتماعی شادی کی تقریب،جاوید اقبال وڑائچ، ڈپٹی کمشنر، آصف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان (بیورورپورٹ)چناب ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ساتویں سالانہ اجتماعی شادیوں کی تقریب (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

منعقد ہوئی‘ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ‘ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد‘ ڈی پی او منتظر مہدی‘ ایم پی اے چوہدری آصف مجید‘ سیاسی و سماجی شخصیات‘ صنعتکاروں اور دولہا دلہن کے عزیز و اقارب نے تقریب میں شرکت کی۔چیئرمین چناب ویلفیئر سوسائٹی/صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشر و زکواۃ چوہدری محمد شفیق نے مہمانوں کا استعمال کیا اس موقع پرسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چناب ویلفیئر سوسائٹی کی بنیاد 2004میں رکھی گئی جبکہ اجتماعی شادیوں کا پروگرام 2014سے شروع کیا گیا اورالحمداللہ اجتماعی شادیوں کی ساتویں تقریب ہے جس میں 70بچیوں کی شادیاں کرائی جا رہی ہیں او رمجموعی طور پر 430بچیوں کی رخصتی کی جا چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ چناب ویلفیئرکو ہر ماہ 60سے70مستحق بچیوں کی شادی میں مالی معاونت فراہم کرتا ہے اور اب تک اجتماعی شادیوں کے علاوہ4ہزار958بچیوں کی شادیاں کروائی جا چکی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چھ فری آئی کیمپ کے دوران 9ہزار250مریضوں کا مفت چیک و ادویات کی فراہمی کے علاوہ1381آپریشن کئے گئے ہیں۔چناب ویلفیئر کی چار فری ایمبولینس پچھلے ایک سال میں 1866مریضوں کو مفت سروسز فراہم کر چکی ہیں جبکہ ہسپتالوں میں مستحق مریضوں کے علاج معالجہ میں بھی معاونت فراہم کی جاتی ہے اور اس سہولت سے 6ہزار274مریض استفادہ حاصل کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہدایہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام ضلع بھر سے880بیوہ اور1720ہونہار، یتیم و مستحق بچوں کو تعلیم کے سلسلہ میں معقول معاونت فراہم کی جا چکی ہے، ہدایہ ٹرسٹ ایف اے /ایف ایس سی میں نمایاں نمبر حاصل کرنے والے ہونہار بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرتا ہے اور آج وہ ہونہار بچے ڈاکٹرز و انجینئرز بن کر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہدایہ ٹرسٹ ماہانہ48لاکھ روپے سے بیوہ اور ہونہار مستحق طلباء و طالبات کی معاونت کر رہا ہے۔علاوہ ازیں سالانہ 48لاکھ روپے غریب گھروں کو راشن اور9لاکھ گرم کپڑوں کی فراہمی کر صرف کئے جاتے ہیں۔اجتماعی شادی کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد، ڈی پی او منتظر مہدی، ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، ایم پی اے چوہدری آصف مجید، چوہدری فاروق وڑائچ ودیگر نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشرو زکواۃ چوہدری محمد شفیق کے ہمراہ دلہوں کو گھڑیاں پہنائی جبکہ عالم دین حاجی احمد دین نے اسلامی تعلیمات پر خصوصی روشنی ڈالی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اور ڈی پی او منتظر مہدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احساس اور انسانیت سے آراستہ لوگ اثاثہ ہیں، پاکستان کا مستقبل روشن ہے کیونکہ یہ درد دل رکھنے والوں کا ملک ہے اور یہی وہ لوگ ہیں جو معاشرے کے مجبور، بے بس،غریب اور پریشان حال افراد کی مدد اور معاونت کرکے پاکستان اور آپنی آخرت کو کامیاب بنا رہے ہیں، غربت و تنگدستی کے دور میں بیمار آدمی کو علاج، تعلیم اوربچیوں کے نکاح جیسے فریضہ کی ادائیگی میں معاونت احسن اقدام ہے۔
فلاحی ادارہ