ریلوے ڈویژنوں میں مختلف محکمانہ کورسز کاشیڈول معطل

ریلوے ڈویژنوں میں مختلف محکمانہ کورسز کاشیڈول معطل

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے اکیڈمی والٹن انتظامیہ نے ملتان سمیت تمام ریلوے ڈویژنوں میں نئے بھرتی (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

ہونے والے امیدواروں کی جاری کلاس کے باعث مختلف محکمانہ کورس کے جاری شیدول کومعطل کردیاہے۔اس سلسلہ میں تمام ڈویژنوں کومراسلہ بھی جاری کردیاگیا۔بتایاجاتاہے کہ مختلف شعبوں میں بھرتی ہونے والے تمام ڈویژنوں سے امیداوروں کی بڑی تعداداپنے شعبوں کی ابتدائی تربیت کی کلاس اٹینڈکررہے ہیں جس کی وجہ سے والٹن اکیڈمی کے تمام ترانسٹریکٹراورکلاسیں فل ہیں۔اس صورت حال کومدنظررکھتے ہوئے9مارچ کوہونے والے ایس ای ٹیلی کام،16مارچ کوہونے والیایف اوٹیلی کام،13اپریل کوہونے والے ڈپٹی ڈرائیور(literate)اورڈپٹی ڈرائیور(illiterate)30مارچ کواسسٹنٹ ٹرین ایگزمینر،27اپریل کوآفس سپرٹنننڈنٹ اور2مارچ کوہیڈکلرک کے منعقدہونے والے کورسزکوعارضی طورپرمعطل کردیاہے۔

معطل

مزید : ملتان صفحہ آخر