سائنس و ٹیکنا لوجی کے ذریعے روزگار کے نئے راستے تلاش کرنا ہونگے: اختر ملک

      سائنس و ٹیکنا لوجی کے ذریعے روزگار کے نئے راستے تلاش کرنا ہونگے: اختر ...

  



ملتان(سٹاف رپورٹر) وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں علم پر مبنی معیشت کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ ہم سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے جدت لا کر اشیاء اور خدمات کے میدان میں روزگار کے نئے راستے تلاش کر سکتے ہیں۔وہ کامسیٹس یونیورسٹی میں تیسری ڈائس آئی ای ٹی کے افتتاح کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

تھے۔ اپنے خطاب میں سائنس و ٹیکنالوجی میں جدت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دانشورانہ املاک کو ملک کی معیشت کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے۔ علم پر مبنی معیشت کے لیے جدت، لیڈرشپ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈائس کا بنیادی مقصد سائنس و ٹیکنالوجی میں جدت کو فروغ دینا ہے۔ڈاکٹر اختر ملک نے کامسیٹس کی اس کاوش کو خراج تحسین پیش کیا اور توقع ظاہر کی کہ دیگر ادارے بھی ایسے جدید پراجیکٹس پر کام کریں گے۔ڈائس میں پورے پاکستان سے 350موصول پراجیکٹس میں سے 80 پراجیکٹس کی نمائش کی گئی۔نمائش میں سمپوزیم اور دیگر تقریبات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔حسینہ معین عثمان پیرزادہ سید نور اور مصباح اسحاق بھی اس موقع پر موجودتھے۔آخر میں کمسیٹس ٹیکنالوجی پارک ڈائس ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور انڈسٹریل نمائش کا افتتاح کیا گیا۔نمائش دو روز جاری رہے گی اور ملک بھر سے سائنسدان‘ اساتذہ اور طلباہ شرکت کرینگے-

اخترملک

مزید : ملتان صفحہ آخر