حکومت اداروں کی بہتر ی، گڈ گورننس کیلئے اقدامات کررہی ہے، شاہ محمود قریشی
ملتان(سپیشل رپورٹر)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملتان شہر میں سیوریج کا مسئلہ سب سے سنگین مسئلہ ہے۔ موجودہ بجٹ میں 2ارب روپے سیوریج سسٹم کی بہتری کیلئے رکھوائے۔ گزشتہ 30برس سے شہر کے سیوریج نظا م پر توجہ نہیں دی گئی۔ واسا کا نظام 30سال پہلے کی ضرورت کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیا گیا تھا۔30سالو ں میں شہر پھیل چکا ہے آبادیاں بڑھ گئی(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)
ہیں۔ شہر میں کئی علاقے ایسے ہیں جہاں واٹر سپلائی کی سہولت میسر نہیں۔ایم ڈی اے، واسا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور پی ایچ اے ملکر شہر کی حالت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔پی ایچ اے ملازمین کو گزشتہ4ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں۔جس سے ملازمین کوفت کا شکارہیں۔ملازمین کی کو تنخواہو ں کی ادائیگی کے لئے اعلیٰ حکام سے بات کرونگا۔ ڈی جی ایم ڈی اے اور چیئرمین ایم ڈی اے سے توقع کرتا ہوں کہ وہ اس ادارے اور شہر کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے گزشتہ روز ملاقات کے دوران ملتا ن شہر کی بہتری کا منصوبہ رکھا۔ پارکوں کی اصلاح‘ واسا کی بہتری‘ شہر کے سیوریج کے نظام گلیو ں کی مرمت‘ سڑکو ں کی تعمیر کا منصوبہ وزیراعلیٰ کے سامنے پیش کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے شہر کی بہتری کے حوالے سے اقدامات کرنے کا وعدہ کیا۔ میٹرو منصوبے سے قبل شہر کے دیگر مسائل حل کئے جاتے تو لوگو ں کو آسانی ہوتی۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایمپلائز یونین کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ماضی میں اس شہر پر توجہ نہیں دی گئی، جو کہ اس حق تھا وہ اس کو نہیں دیا گیا۔ ترقیاتی کاموں کے لئے ترجیحات کا تعین ہونا چاہئے۔ مضبوط ترقی کیلئے اداروں میں روابط بڑھانے ہونگے۔ اداروں میں ربط ہوگا تو شہر کے معاملات بہتر ہو سکتے ہیں۔ تمام اداروں کو ملکر ملتان کی ترقی کیلئے اقدامات کرنا چاہئیں۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت ادارو ں کی بہتری اور گڈ گورننس کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ جس کے مثبت نتائج سامنے آئینگے۔ انہوں نے کہا ملتان کی ترقی ہمارا فرض ہے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی عوام نے ترقی کے نام پر دھوکہ دینے والوں کو بری طرح مسترد کیا۔ یہاں کی عوام تحریک انصاف کو بھر پور مینڈیٹ دیا جس کا ہم احترام کریں گے۔ انہوں نے کہا ملتان کی ترقی کیلئے ماسٹر پلان بنا رہے ہیں۔ جو آئندہ 50سال کی ضروریات پوری کرے گا۔ شہر کے سیوریج سسٹم کی تبدیلی کیلئے ورلڈ بینک اور جاپانی ایجنسی جائیکا سے بات چیت چل رہی ہے۔ جن سے اچھی فنڈنگ کروا کر ملتان شہر کا سیوریج سسٹم تبدیل کریں گے۔ حال ہی میں جائیکا کے افسران نے ملتان کا دورہ کرکے سروے ورک مکمل کیا۔ اس حوالے سے اہلیان ملتان کو جلد خوشخبری دیں گے۔ اراکین اسمبلی کی سفارش پر وزیراعلیٰ پنجاب نے ملتان کیلئے ایک بہت بڑے ترقیاتی منصوبے کی منظوری دی ہے۔ جس کی بدولت ملتان کا نقشہ تبدل ہو جائیگا۔ اور یہاں کے عوام کی زندگی میں آسانی آئیگی۔ انہوں نے ایم ڈی اے یونین کا الیکشن جیتنے والے تمام عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی اور کہا ہار جیت الیکشن کا حصہ ہیں۔ انتخابات میں ذاتی لڑائی نہیں ہونی چاہئے ہارنے والے افراد بھی ادارے کا اثاثہ ہیں۔ ادارے کی بہتری کیلئے کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ تمام ملازمین کو ملکر کام کرنا چاہئے۔ بعد ازاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایم ڈی اے ایمپلائز یونین کے عہدیداروں سے حلف لیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک‘ صوبائی معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری‘ اراکین صوبائی اسمبلی وسیم خان بادوزئی‘ ملک سلیم لابر‘ سبین گل‘ چیئرمین ایم ڈی اے میاں جمیل‘ پی ٹی آئی ضلع ملتان کے صدر خالد جاوید وڑائچ‘ قربان فاطمہ‘ سید بابر شاہ‘ ڈی جی ایم ڈی اے آغا علی عباس‘ وائس چیئرمین ایم ڈی اے ممتاز قریشی ودیگر عہدیدار اس موقع پر موجود تھے۔قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان میں مصروف دن گزارا۔ یونین کونسل 62بلال چوک میں سڑک کی تعمیر مکمل ہونے کا افتتاح کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی وسیم خان بادوزئی اور اہلیان علاقہ مو جود تھے۔ یونین کونسل39میں مکان گرنے سے فوت ہو جانے والے افراد کی فاتحہ خوانی اور زخمی افراد کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔ یونین کونسل 40میں ملک الطاف اُوجلہ کی صاحبزادی کی شادی میں شرکت کی۔ یوسی 18میں سابق چیئرمین شکیل سخاوت انصاری کی خالہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔ این اے 157میں خالد نواز لوٹھڑ کی جانب سے دیئے گئے عصرانہ میں شرکت کی۔ یوسی26میں احمد خان بابر کی طرف سے دیئے گئے استقبالیے میں شرکت کی۔ایپکا پاکستان کے مرکزی سیکرٹری رانا اقبال نون نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات او ر ایپکا پاکستان کے 22 لاکھ سرکاری ملازمین کے مسائل سے آگاہ کیا نمائندہ وفد میں مخدوم شاہ محمود قریشی کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا مرکزی صوبائی قائدین نے ہاؤس رینٹ کنوینس الاونسں،میڈیکل اناؤس میں اضافہ کنٹریکٹ ورک چارج ملازمین کو ریگولر کرنا پاپولیشن کے عرصہ دراز سے ورکرز کو ریگولر کرنا دیگر مطالبات پیش کئے وفد میں سیکرٹری جنرل پنجاب فخرزمان اظہر رانا وحید سلطان مخدوم اظہر حسین گیلانیپپ ارشاد حسین نقوی ملا غلام عباس کھوکھر طارق ودی کے عہدیدران شامل تھے اس موقع پر تم شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا بہت جلد چاٹ ڈیمانڈ وزیر خزانہ کو سفارشات کے ہمراہ پیش کیا جائے گا انشائاللہ 2020 21مئی سرکاری ملازمین کہ درینہ مطالبات حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ بہت جلد وزیر اعلی پنجاب اور وہ راعظم پاکستان عمران خان سے ایف کا وفد کی ملاقات کرائی جائے گی۔
شاہ محمود