ملتان:کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے آگاہی مہم تیز کرنیکا فیصلہ

  ملتان:کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے آگاہی مہم تیز کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کورونا وائرس کے خطرات کو کم کرنے کے لیے بس اسٹینڈز،ریلوے اسٹیشن، چکن اور گوشت کی مارکیٹوں کو صاف رکھنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہے کہ حکومت پنجاب کی یدایت کے مطابق بس اسٹینڈز، ریلوے اسٹیشن،چکن، مٹن اور بیف کی مارکیٹوں کو واش کیا جائے اور اعشاریہ 5 (بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

فیصد کلورین ملے پانی سے اسٹینڈز،اسٹیشن اور گوشت مارکیٹوں کو دھویا جائے۔عامر خٹک نے انتظامیہ، میٹرو پولیٹن کارپوریشن، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور محکمہ صحت کے افسران کو کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف متحرک کردار ادا کیا جائے اور عوام کی آگاہی کے لیے میڈیا کے ذریعے خصوصی مہم چلائی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ باقاعدگی سے ہاتھ، منہ اور آنکھیں اچھی طرح دھوئیں،جانوروں کو چھونے سے گریز کریں اور انڈوں اور گوشت کو اچھی طرح دھوئیں۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے سرکٹ ہاوس میں منعقدہ اجلاس میں بارشوں کے پیش نظر ڈینگی کے خلاف سرویلنس مہم تیز کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ڈینگی لاروا کو پنپنے کا موقع نہ مل سکے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ضلع میں جہاں سے ڈینگی لاروا برآمد ہو وہاں آئی آر ایس کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ لوکل گورنمنٹ سمیت ڈینگی سرویلنس کا ٹارگٹ پورا نہ کرنیوالے اداروں کو دو دن کی مہلت دیتے ہوئے سوموار کو انسداد ڈینگی اجلاس دوبارہ طلب کر لیا ہے۔
مہم