محکمہ ایکسائز:ناقص کارکردگی پر4انسپکٹرز کوشوکازنوٹس دینے کافیصلہ
ملتان (نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویڑن عبداللہ خان جلبانی نے رواں مالی سال کے ماہ مارچ کے لیئے ملتان شہر کے تینوں زون سمیت قادر پور راں، شجاع آباد اور جلال پور پیروالہ کے پراپرٹی ٹیکس اہداف مقرر کردیئے ہیں جبکہ ماہ فروری میں ناقص کارکردگی اور پراپرٹی ٹیکس اہداف کی وصولی میں غفلت برتنے پر 4 انسپکٹرز کو شوکاز دینے کا فیصلہ کیا(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)
ہے ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز ملتان نے 5 اور 6 مارچ کو تینوں زونز کے ای ٹی اوز، اے ای ٹی اوز اور انسپکٹرز کی الگ الگ میٹنگز طلب کی تھیں جس میں ماہ فروری میں ٹیکس ریکوری کا جائزہ لیا گیا اور ماہ مارچ کے لیئے پراپرٹی ٹیکس اہداف مقرر کیئے گئے جس کے مطابق زون ون کے لیئے ماہ مارچ میں ٹیکس ہدف 2 کروڑ 98 لاکھ روپے زون ٹو کے لیئے 2 کروڑ 42 لاکھ 62 ہزار روپے جبکہ زون تھری کے لیئے 3 کروڑ روپے کے ٹیکس اہداف مقرر کئے ہیں۔ دوران میٹنگ ڈائریکٹر نے افسران و ملازمین پر واضح کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیشن پنجاب کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے ناقص کارکردگی کے حامل افسران و ملازمین کے سرکل تبدیل کردیئے جائیں اور ان کے متبادل بہتر ریکارڈ رکھنے والے ملازمین کو ترجیح دی جائے انہوں نے افسران و ملازمین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ٹیکس کے حصول کو یقینی بنانے کے لیئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔
شوکاز