ملک شاپس کی چیکنگ، 1400لیٹر ملاوٹی دودھ تلف، 2فوڈ پوائنٹس سیل

    ملک شاپس کی چیکنگ، 1400لیٹر ملاوٹی دودھ تلف، 2فوڈ پوائنٹس سیل

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی''ملاوٹ سے پاک پنجاب ''مہم کے تحت ڈائریکٹرآپریشن ساؤتھ شہزادمگسی کی زیرنگرانی دودھ بردار گاڑیوں اور ملک شاپس کی چیکنگ،1400لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا۔ سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،صفائی کے ناقص(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

انتظامات پر 2فوڈیونٹس کو سربمہرکیا ہے۔متعدد فوڈ پوائنٹس کوحفظانِ صحت کے اصولوں کیخلاف ورزی کرنے،ملاوٹی،ناقص دودھ فروخت کرنے پر122,000کے جرمانے عائد کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق لیہ کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کاروائی کرتے ہوئے اقبال مرچ مصالحہ چکی سابقہ ہدایت پر عمل نہ کرنے، مرچوں میں رنگ کی ملاوٹ کرنے،لیبلنگ نہ کرنے،پراسیسنگ ایریا میں مکڑیوں کے جالے لگے ہونے،صفائی کے ناقص انتظامات پرمصالحہ جات چکی کو سربمہر کیاگیا۔اسی طرح راجن پور میں وا قع ریاض پاپڑ شاپ کو سابقہ ہدایات پر نہ کرنے،زمین پر سامان کی موجودگی ہونے،خریدوفروخت کا ریکارڈ نہ ہونے پر پاپڑشاپ کو سیل کیا گیا۔مزید کاروائی کرتے ہوئے ملتان میں واقع ایس لاسانی چرغہ بروسٹ کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،رینسڈآئل کااستعمال کرنے،آئل چینج ریکارڈنہ ہونے،بائیوڈیزل کمپنی کے ساتھ کنٹرکٹ نہ ہونے پر 10,000روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔اس کے علاوہ ڈائریکٹر آپریشن ساؤتھ شہزد مگسی کی زیرنگرانی ڈیری سیفٹی ٹیموں نے ملتان،وہاڑی،بہاولپور،بہاولنگر،لیہ،اورراجن پور میں داخلی وخارجی راستوں پردودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی،دوران کاروائی گاڑیوں میں موجود دودھ کے سیمپل لیے گئے،33 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود3,360لیٹر دودھ چیک کیاگیا۔ملتان شاہ رکن عالم ٹاؤن میں 19دودھ بردار گاڑیوں میں موجود دودھ کے سیمپل پاس ہوئے،14گاڑیوں کے سیمپل فیل ہونے پر،مجموعی طور پر1400لیٹر ملاوٹی،ناقص دودھ موقع پرتلف کیاگیا۔دودھ میں غذائی کمی، ایل آر ضرورت سے کم، یوریا اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بہاولپور،ملتان کے گردونواح میں کارروائیوں کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی کے بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی پر128,500کے جرمانے عائد کیے گئے۔ڈی جی خان،مظفر گڑھ اور گردونواح میں ورکنگ ایریا صاف نہ ہونے، ملازمین کے میڈیکلزکی عدم دستیابی اور ناقص انتظامات پر82,500کو جرمانے عائد کیے گئے۔ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران گٹکا،رینسڈآئل، ملاوٹی مصالحہ جات، مضرصحت دودھ، زائدالمیعاد ڈرنکس اور مضر صحت خوراک کو تلف کیا گیا۔ مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر متعدد فوڈپوائنٹس کو وارننگ نوٹس بھی جاری کیے-

سیل

مزید : ملتان صفحہ آخر