میپکوٹیموں کاجنوبی پنجاب میں کریک ڈاؤن،123بجلی چوروں کورگڑا
ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 123بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ18ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر18لا کھ45ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔10ایف آئی آرز درج۔6مارچ 2020 ء کو ملتان میں 24گھریلو،(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)
کمرشل اور صنعتی صارفین کو28952یونٹس چوری کرنے پر554514 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ڈی جی خان میں 23 گھریلوصارفین کو28642یونٹس چوری کرنے پر320581روپے جرمانہ اور8مقدمات درج،وہاڑی میں 10گھریلواورکمرشل صارفین کو9022یونٹس چوری کرنے پر171924روپے جرمانہ،بہاولپور میں 8گھریلواورکمرشل صارفین کو10671یونٹس چوری کرنے پر 181249روپے جرمانہ، ساہیوال میں 13گھریلوصارفین کو8470یونٹس چوری کرنے پر117282روپے جرمانہ، رحیم یار خان میں 16گھریلو صارفین کو 14347 یونٹس چوری کرنے پر218200روپے جرمانہ اور2 مقدمات درج،مظفر گڑھ میں 10گھریلوصارفین کو8176 یونٹس چوری کرنے پر105798 روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 9گھریلوصارفین کو4984یونٹس چوری کرنے پر73653روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 10 گھریلوصارفین کو6900یونٹس چوری کرنے پر102263 روپے جرمانہ عائد کیاگیاہے۔
رگڑا