ساہیوال میں اداکارہ روپ چوہدری قتل، سٹیج فنکاروں میں خوف وہراس

ساہیوال میں اداکارہ روپ چوہدری قتل، سٹیج فنکاروں میں خوف وہراس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) اداکارہ روپ چوہدری کوقتل کرنے کے بعد شوہرکی خودکشی کے واقعہ سے فنکاروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ یہ اندوہناک واقعہ ساہیوال کے فرینڈز تھیٹر پر پیش آیا جہاں ڈرامہ ”ہیر رانجھا“ میں روپ چوہدری مرکزی کردار ادا کر رہی تھیں۔شو ختم ہونے پر روپ چوہدری کی اپنے شوہر ہاشم کے ساتھ تلخ کلامی ہو گئی۔ بات اس حد تک بڑھ(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

گئی کہ شوہر ہاشم نے پستول سے روپ چوہدری پر فائرنگ کردی اور اس کے بعد اپنی کنپٹی پر گولی مار لی اورموقع پر ہی جان دے دی جبکہ روپ چوہدری کو شدیدزخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ فائرنگ کے واقعہ پر فرینڈز تھیٹر میں بھگدڑ مچ گئی اور پولیس تھانہ غلہ منڈی موقع پر پہنچ گئی اور تھیٹر کو ڈراموں کی نمائش کے لئے بند کر دیا۔روپ چوہدری کے قتل کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور اداکاراؤں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اداکار اور اداکارائیں‘ پروڈیوسرز اور ہدایتکار ایک دوسرے کو فون کرکے واقعہ کے بارے میں معلومات لینے اور افسوس کرنے لگے۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس حکام نے اس واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے کہ ملزم ہاشم مسلح ہوکر تھیٹر میں داخل کیسے ہوگیااور تھیٹر کے سکیورٹی عملے نے اسے چیک کیوں نہیں کیااور یہ واقعہ پیش آگیا۔پولیس نے تھیٹر انتظامیہ کو بھی اس سلسلے میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خوف وہراس