ملتان:مختلف علاقوں میں چوریاں، ڈاکے، شہریوں کوبھاری نقصان

  ملتان:مختلف علاقوں میں چوریاں، ڈاکے، شہریوں کوبھاری نقصان

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق سیتل ماڑی پولیس کیعلاقے میں دو مسلح ڈاکوؤں نے عمیر علی سے 30 ہزا ر روپے اور ایک تولہ کا زیور چھین لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے الپہ پولیس کیعلاقے میں ملک کاشف سے 50 ہزار روپے اور زکریا پولیس (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

کیعلاقے میں شفقت سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موٹرسائیکل چھین لیا گیا تھانہ قطب پور کے علاقے چای جمو والہ میں چار مسلح ڈاکو عبدالرحمن کے گھر داخل ہو ئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر نقدی2لاکھ25ہزار روپے، ریال 1640، زیورات 25تولہ چھین کر فرار ہوگئے تھانہ کینٹ کے علاقے نشتر چوک پر ضیا الدین کی بیکری سے 5لاکھ روپے نقدی اور دیگر سامان چھین لیا تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے بابر حسین سے دو مسلح ڈاکو نقدی، زیورات مالیت2لاکھ25ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے عاقب جاویداور اہل خانہ سے تین مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر موبائل، نقدی ودیگر سامان مالیت 7لاکھ50ہزار چھین کر لیگئے، تھانہ جلیل آباد کے علاقے گجر کھڈہ ارسلان کی موٹرسائیکل، تھانہ صدر جلالپور کے علاقے محمد اجمل کے رقبہ سے 60من توڑی مالیت28ہزار چوری ہوگئے۔

نقصان

مزید : ملتان صفحہ آخر