گھرخالی کرنے کے بعد چوروں کی مالک سے ”معذرت“

  گھرخالی کرنے کے بعد چوروں کی مالک سے ”معذرت“

  



ملتان(سپشل رپورٹر)"میں چور نہیں ہوں، مجبور ہوں،، میرے پاس سونے کی جگہ نہیں ہے، معاف کر دینا"ملتان میں انوکھی چوری, چور گھر میں چوری کے بعد دیوار پر تحریر لکھ کر چلا گیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملتان میں تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں چوروں نے فیصل آباد سے ملتان میں شفٹ ہونے والے شہری کے گھر کا صفایا کر ڈالا۔اس دوران چور طلائی (بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

زیورات، کپڑے، بسترے الیکٹرانکس سمیت دس لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان چوری کرگیا۔۔گھر میں چوری کرنے کے بعد چور دیوار پر تحریر لکھ کر چھوڑ گیا۔۔کہ "میں چور نہیں ہوں، مجبور ہوں،، میرے پاس سونے کی جگہ نہیں ہے، معاف کر دینا" اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ زکریا موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے مالک مکان شہریار خان کی مدعیت میں چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے.

مزید : ملتان صفحہ آخر