شیخ رشید کا11مارچ کو ریلوے ملتان ڈویژن کادورہ متوقع، تیاریاں شروع

  شیخ رشید کا11مارچ کو ریلوے ملتان ڈویژن کادورہ متوقع، تیاریاں شروع

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمد11مارچ کوریلوے ملتان ڈویژن کادورہ کریں گے اپنے (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

دورہ کے دوران وہ بہالپورریلوے اسٹیشن کی 28کروڑکی لاگت سے بننے والی نئی عمارت کاافتتاح کریں گے۔ عمارت کی تعمیرکام سابق وفاقی وزیرریلوے اوررہنمامسلم لیگ(ن)خواجہ سعدرفیق کے دورمیں بہاولپورسے تعلق رکھنے والے ان کے مشیر سول انجینئروسابق چیف ایگزیکٹووسنیئرجنرل منیجرریلوے انجم پرویزکی خواہش پرشروع کیاگیاتھا۔سابق حکومت کے دورمیں شروع کیاگیایہ کام موجودوفاقی وزیرشیخ رشیداحمدکی وزرات میں تقریباٌمکمل ہوگیاہے۔اس مکمل ہونے والی عمارت کاافتتاح کرنے کے لئے شیخ رشیداحمدملتان آرہے ہیں بتایاجاتاہے کہ وفاقی وزیر11مارچ کی صبح9بجے ڈی ایس آفس ملتان کے کمیٹی روم میں ڈویژنل افسران کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں ڈی ایس ریلوے شعیب عادل سمیت ڈویژنل افسران ریلوے ملتان ڈویژن کی کارکردگی اوردرپیش مسائل بارے انہیں بریفنگ دیں گے۔

تیاریاں

مزید : ملتان صفحہ آخر