نہم جماعت کاامتحان 10مارچ سے شروع

  نہم جماعت کاامتحان 10مارچ سے شروع

  



ملتان(سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام نہم جماعت کے امتحان کا آغاز 10 مارچ سے ہوگا،پہلے روز(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

پانچ مضامین کا امتحان لیا جائیگا، پہلے روزعربی،جغرافیہ،کمپیوٹر ہارڈ ویئر،صحت و جسمانی تعلیم اور کمرشل جغرافیہ کا امتحان ہوگا، ا متحان 26 مارچ تک جاری رہے گا،تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ144 نافذ ہوگی- تعلیمی بورڈ نے تمام امیدواروں کو رولنمبر سلپس جاری کردی ہیں، تاہم بہت سے پرائیویٹ سکولوں نے واجبات کے نام پر رولنمبر سلپیں روک لی ہیں جس کی وجہ سے بچے اور انکے لواحقین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ایسے سکولوں کے خلاف کارروائی کریں اور ان کی بلیک میلنگ سے نجات دلائیں۔

امتحان

مزید : ملتان صفحہ آخر