سکولوں پرچھاپے، موبائل فون استعمال کرنے پر ٹیچر کیخلاف کارروائی کاحکم دوہیڈماسٹرز کوبھی رگڑا،اساتذہ میں خوف

  سکولوں پرچھاپے، موبائل فون استعمال کرنے پر ٹیچر کیخلاف کارروائی کاحکم ...

  



ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈی پی آئی (سکینڈری)کا سکولوں پر چھاپہ، ایک ٹیچر موبائل فون استعمال کرتا ہوا پکڑا (بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

گیا ہے، دو ہیڈ ماسٹروں کے خلاف پیڈاایکٹ لگادیا گیا، تفصیل کے مطابق ڈی پی آئی سکینڈری ممتاز شاہ نے سی ای او ریاض خان، ڈی ای او سکینڈری سعید احمد خان لنگڑیال اور ڈپٹی ڈی ای او رانا ولایت کے ساتھ مختلف سکولوں کا دوسرے روز بھی دورہ کیا، جن میں مسلم ہائی سکول، مسلم ماڈل گرلز ہائی سکول ہائر سکینڈری سکول پیراں غائب شامل تھے، ایک سکول میں ایک ٹیچر کلا س روم میں موبائل فون پر باتیں کررہا تھا جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی پی آئی نے قانونی کارروائی کا حکم دے دیا، انہوں نے ایک روز قبل غیر حاضر ہونے والے ہیڈ ماسٹر اور ڈپٹی ہیڈ ماسٹر کے خلاف پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کا بھی حکم دیا، انہوں نے سکولوں کی سائنس لیبارٹریاں اور کلاس رومز چیک کئے اور ان کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے کلاس رومز کی تزین وآرائش کرنے اور طلبا کو سہولیات فراہم کرنے کا حکم بھی دیا۔

خوف

مزید : ملتان صفحہ آخر