کرائے کی عمارتوں میں بنائے جانیوالے یونین کونسل دفاتر،نادرااشیئر کی ادائیگی جام،نکاح طلاق، پیدائش، اموات کی رجسٹریشن بھی بند

  کرائے کی عمارتوں میں بنائے جانیوالے یونین کونسل دفاتر،نادرااشیئر کی ...

  



ملتان (سپیشل رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر ملتان نے کرائے کی عمارتوں  میں  بنائے جانیوالے یونین کونسل دفاتر اور نادرا (بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

شیئر کی ادائیگی روک لی ہے، دفاتر کے مالکان نے یونین کونسل سیکرٹریز کو دفاتر خالی کرنے کیلئے الٹی میٹم دے دیا ہے، نادرا شیئر بند ہونے سے پیدائش، اموات، نکاح، طلاق رجسٹریشن بند ہو گئی ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری یونین کونسل 23سید اعجاز حسین گیلانی، سیکرٹری یونین کونسل 50اشفاق خان نے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان ارشد گوپانگ کو درخواست ارسال کردی ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ملتان نے یونین کونسل دفاتر کے کرائے روک رکھے ہیں  جبکہ نادرا شیئر کی ادائیگی بھی جنوری 2020سے مکمل طور پر بند ہے،شیئر کی ادائیگی نہ ہونے پر سرکاری سرٹیفکیٹ کی فراہمی بند ہو چکی ہے،جس کے باعث متعدد بار پیدائش، موت، نکاح اور طلاق کی رجسٹریشن کیلئے آنیوالے شہریوں سے جھگڑے معمول بن گئے ہیں، کرایہ کی مد میں  فنڈز اور نادرا شیئر کی ادائیگی کی جائے۔

رجسٹریشن

مزید : ملتان صفحہ آخر