احساس سکالر شپ: زکریا یونیورسٹی میں 771 طالبات کے انٹرویو ز

  احساس سکالر شپ: زکریا یونیورسٹی میں 771 طالبات کے انٹرویو ز

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)بہاء الدین ز کریایونیورسٹی ملتان میں احساس سکالرشپ کے لیے771 طالبات کے انٹرویو کیے گئے جس میں زکریایونیورسٹی، لیہ کیمپس، لودھراں کیمپس اور وہاڑی کیمپس بھی شامل ہیں. انٹرویو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر (بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

کنڈی کی سربراہی میں لیے گئے.اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا کہ ایچ ای سی اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تعاون سے بہاء الدین زکریایونیورسٹی کے لیے 1600 سکالرشپ دیے گئے ہیں جس کی میرٹ پر تقسیم کے لیے انٹرویو کیے گئے ہیں. وائس چانسلر نے کہاکہ متوسط آمدنی والے افراد کے بچے بھی اب اس مادر علمی میں اعلی تعلیم جاری رکھنے میں کامیاب رہیں گے.جامعہ زکریا کے سب کیمپسز کے طلباء طالبات جن کا تعلق دور دراز علاقوں سے ہے ان کے لیے بھی ایسی مالی اعانت کا بندوبست کیاجارہا ہے.یہ بچے مستقبل میں ملک و قوم کے لیے ایک سرمایہ ثابت ہونگے. انٹرویو لینے والی کمیٹی میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری، پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر، پروفیسر ڈاکٹر محمد عابدکھرل، ڈاکٹر راشدہ عتیق، ملک جاوید، ایچ ای سی، اکثیر احمد ا یچ ای سی، ڈاکٹر رضیہ شبانہ، رجسٹرار صہیب راشد خان، ڈائریکٹر فنانس صفدر عباس خان لنگاہ، پروفیسر ڈاکٹر اسد اریب، انجینئر ممتاز احمد خان اور انتخاب عالم نے بھی شرکت کی.

مزید : ملتان صفحہ آخر