تعلیمی نصاب میں خواتین کے حقوق بارے مضامین شامل کئے جائیں: ٹیچرز یونین

تعلیمی نصاب میں خواتین کے حقوق بارے مضامین شامل کئے جائیں: ٹیچرز یونین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب ٹیچر ز یونین کے مرکزی صدرحافظ غلام محی الدین‘کاشف شہزاد چوہدری، میاں طیب احمد بودلہ، قمر منیر مرالی، نجیب پاشا، میاں محمد شفیق کمبوہ، رانا محمد اسلم ساغر، محمد اسلم وٹو، میاں طارق سلطان گورایہ، قیصر بخاری، محمد خالدچوہدری، محمد انور جپ(بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

ہ اور احسان محمود گوندل نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسلام نے خواتین کو جو حقوق عطا کیے ہیں وہ کسی اور مذہب نے نہیں دئیے۔بطور ماں، بہن، بیٹی، بیوی اس کا کردار ہمیشہ شاندار رہا ہے۔ اسلامی تاریخ میں خواتین نے دین اسلام کی ترویج کے لیے جو قربانیاں دی ہیں وہ مشعل راہ ہیں۔عام حالات میں اور غزوات میں خواتین نے مردوں کے شانہ بشانہ کام کیا۔ امت کی خواتین کی تعلیمات اسلام کے سنہر ی اصولوں کا مجموعہ ہیں۔آج اسلامی تاریخ کو نظر انداز کر کے مغربی کلچر کو متعارف کروانے کی کوشش کی جار ہی ہے جو کہ ایک سازش ہے۔حکومت اسلام میں خواتین کے حقوق اور تحفظ کے متعلق نصاب تعلیم میں خصوصی مضامین پڑھائے تاکہ نسل نو کو اپنے دین اسلام کی اصل تعلیمات کے بارے میں واقفیت ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغربی تہذیب کی تشہیر پر پابندی ہونی چاہیے تاکہ نسل نو کو اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں سے بچایا جا سکے۔

ٓژ