سیف الدین، محی الدین کھوسہ کی وزیر اعلی سے ملاقات، اہم امورپر تبادلہ خیال

سیف الدین، محی الدین کھوسہ کی وزیر اعلی سے ملاقات، اہم امورپر تبادلہ خیال

  



عالیوالا،کوٹ چھٹہ(نامہ نگار،نمائندہ پاکستان) سابق ایم این اے سردار سیف الدین خان کھوسہ ایم پی اے سردار محی الدین خان کھوسہ کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اہم ملاقات کی جس میں ڈیرہ غازی خان کے مختلف سیاسی امور پر(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

تبادلہ خیال کیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے کہا کہ عرصہ دراز سے نظر انداز کیے جانے والے جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کی محرومیوں کا ازالہ کیا جا رہا ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اس موقع پر سابق ایم این اے سردار سیف الدین خان کھوسہ اور ایم پی اے سردار محی الدین خان کھوسہ نے اپنے حلقے کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے مسائل کو فوری طور پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اور سردار محی الدین خان کھوسہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنے حلقے کے دورے کی دعوت دی جسے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے قبول کر لی ہے۔

تبادلہ خیال

مزید : ملتان صفحہ آخر