زُہد وتقوی،پرہیزگاری اسوہ رسولؐ کاسرچشمہ، مفتی تقی عثمانی

  زُہد وتقوی،پرہیزگاری اسوہ رسولؐ کاسرچشمہ، مفتی تقی عثمانی

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) سابق جسٹس ریٹائرڈ مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا ہے کہ دنیا و آخرت کی تمام تر بھلائی اسوہ رسول ؐ پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے زُہدوتقویٰ پرہیز گاری،دین داری جیسے عناصر اسوہ رسول ؐکا سر چشمہ ہیں جن کو اختیار کر کے ہم دنیا و آخرت (بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

دونوں میں نجات پا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامک یونیورسٹی جامعہ خالد بن ولید ٹھینگی میں تکمیل قرآن کریم اور بخاری شریف کے آخری سبق کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دنیا کی رغبت میں بڑی کشش ہے لیکن بندہ مومن اس کے قریب بھی نہیں جاتا صحابہ کرام اور امت مسلمہ کے اکابرین کی زندگیاں ہمارے لئے سبق آموز ہیں کہ انہوں نے کیسے دنیا سے بے رغبتی کامظاہرہ کیا آج ہم اللہ اور اس کے رسول کے احکامات سے روگردانی کر کے پوری دنیا میں رسوا ہو رہے ہیں جوکہ لمحہ فکریہ ہے اگر آج بھی ہم دامن رسول ؐسے وابستہ ہو جائیں تو ہم صرف اس جہاں میں ہی نہیں آخرت میں بھی سرخروئی کی منزل حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں اسلام کے فروغ اور تحفظ کیلئے ان کا کردار ناقابل فراموش ہے اس موقع پر مہتمم جامعہ مولانا ظفر احمد قاسم نے تقریب کے تمام شرکاء، الدین اور علماء کرام کا شکریہ ادا کیا اور منتظمین مولانامحمد عادل،مولانا خلیل الرحمن، مولانا عزیز الرحمن، مولوی عبدالصمد کو بہترین انتظامات کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر