ملتان ائیرپورٹ، قریبی علاقوں میں پرندوں کی آمد روکنے کیلئے کمیٹی تشکیل
ملتان (سپیشل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان نے ائیر پورٹ کے قریبی علاقوں میں پرندوں کی آمد کو روکنے کیلئے ڈسٹرکٹ برڈ ایزرڈ کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی میں 10ممبران(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)
شامل ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر ملتان عبدالعامر خٹک کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔ سٹی پولیس آفیسر، ائیر پورٹ، چیف سیکورٹی آفیسر اے ایس ایف، نمائندہ بیس کمانڈر، اسٹنٹ کمشنر سٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف، چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن ممبران میں شامل ہوں گے، کمیٹی ائیر پورٹ کے اطراف میں گندگی کے خاتمہ کیلئے اقدامات کریں گے، کمیٹی اوپن ایریا میں خوراک پھیلنے والے شادی ہالز اور ہوٹلز کے خلاف کاروائی کرے گی، لیز لائٹ لگانے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی،بیس کمانڈر کی تجاوز پر کمیٹی عمل درآمد کرے گی۔
کمپنی