رحیم یارخان:کالے یرقان کاحملہ،4افراد جاں بحق

  رحیم یارخان:کالے یرقان کاحملہ،4افراد جاں بحق

  



رحیم یار خان (بیورورپورٹ) کالے یرقان میں مبتلا خاتون سمیت 4 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے‘ 4 زیر علاج ہیں۔ تفصیل کے مطابق خانپور کی رہائشی 70 سالہ شریفاں بی بی‘ اقبال(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

نگر کا 75 سالہ اللہ دتہ‘ بستی بندور کا 65 سالہ قادر بخش اور صادق آباد کا رہائشی 50 سالہ عبدالرشید کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود چاروں افراد جانبر نہ ہو پائے اور دم توڑ گئے جبکہ 4 متاثرین ڈہرکی کی رہائشی 50 سالہ مائی شمیم‘ چوک بہادر پور کی 30 سالہ صغریٰ بی بی‘ مڈ حسن کی 40 سالہ شریفاں بی بی اور کوٹ سمابہ کا رہائشی 60 سالہ نذیر احمد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

کالایرقان

مزید : ملتان صفحہ آخر