عدالت پیش نہ ہونے پرانسپکٹر سمیت 5اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری، 19مارچ کو پیش کرنیکاحکم
ملتان ( سپیشل رپورٹر ) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمہ میں بطور گواہ عدالت میں پیش نہ ہونے والے انسپکٹر سمیت 5 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)
جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے 19 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت نے تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس میں درج مقدمہ سرکار بنام دلبر خان وغیرہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے والے انسپکٹر زبیر احمد، اے ایس آئی رانا ابوبکر، کانسٹیبلوں شاہد ظفر، جعفر عباس اور جاوید اقبال کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
حکم