ڈی پی آئی ایلمنٹری سکولز، ریٹائرمنٹ کے زیر التواء کیسوں کی تفصیل طلب

  ڈی پی آئی ایلمنٹری سکولز، ریٹائرمنٹ کے زیر التواء کیسوں کی تفصیل طلب

  



ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈی پی آئی ایلمنٹری سکولز نے ریٹائز منٹ کے زیر التوا کیسوں کی تفصیل طلب کر لی ہے(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

، تفصیل کے مطابق سرکاری سکولوں کے ریٹائر اساتذہ کو پنشن جاری نہ ہونے کی اطلاع پر ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ایلمنٹری نے صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز سے ریٹائرمنٹ کے زیر التوا کیسزکی تفصیل طلب کرلی ہے۔ یہ تفصیل گریڈ ایک سے 17 تک کے ریٹائر ہو نیو الے ملازمین کی طلب کی گئی ہیں  ۔ جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ 2017 سے سال 2020 تک کے تمام کیسزکی تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ اساتذہ کو پنشن جاری کرنے کیسز کو فوری حل کیا جائے،تمام ڈسٹرکٹ کو 30 جون تک تفصیلات فراہم کی جائیں‘تفصیل جمع نہ کرانے والے سی ای او ز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

طلب

مزید : ملتان صفحہ آخر