ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر دوجیل وارڈنزمعطل

  ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر دوجیل وارڈنزمعطل

  



ٓ ملتان (سپیشل رپورٹر) ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان ریجن محسن رفیق نے ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر دو جیل وارڈنز کو(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

معطل کردیا ہے۔جن کو فوری طور پر ڈی جی خان سنٹرل جیل اور ڈسٹرکٹ جیل لیہ تعینات کردیا ہے۔معطل ہونے والوں میں وارڈر طالب حسین اور دین محمد کے نام شامل ہیں۔مزید برآں ڈی آئی جی جیل خانہ جات محسن رفیق نے گزشتہ روز اچانک ڈسٹرکٹ جیل راجن پور کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ غلام محیی الدین۔اسسٹنٹ سپرنٹینڈنٹس و دیگر موجود تھے۔اس دوران انہوں نے جیل میں اسیران کے کھانے کے معیار۔مفت ادویات و طبی سہولیات۔جیل کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی۔بیرکس اور کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی اور تدارک کے حوالے سے سمینار کروانے کیلئے بھی خاص ہدایت کی ہے۔تمام جیل ملازمین بروقت ڈیوٹی پر حاضر ہوں۔

معطل

مزید : ملتان صفحہ آخر