خواتین کوہراساں کرنیوالوں کیخلاف فوری ایکشن ضروری، تسنیم سرور
صادق آباد(نمائندہ خصوصی)صوبائی ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی جنوبی پنجاب تسنیم سرور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کو خواتین جماعت اسلامی ملک بھر میں ”عالمی یوم خواتین“منائیں گی اس سلسلہ میں رحیم یار خان میں خواتین واک، سٹی پارک اور صادق آباد میں بھی ”خواتین کانفرنس“کا انعقاد کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)
اس بات کے عزم کا اظہار کرتی ہے کہ 8مارچ عالمی یوم خواتین کو مسلمان عورت کی شان و شوکت کا دن کے طور پر منائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی جدو جہدہر پاکستانی خاتون کے لئے ایک باعزت اور محفوظ زندگی کی جدوجہد ہے ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ عورت کی خوشیاں اس کے خاندان سے منسلک ہیں اور ایک پر سکون زندگی کے لئے خاندان کی بقا ضروری ہے عورت کا حق ہے کہ اس کی اور اس کے بچوں کی کفالت کی جائے۔ اور اگر ضرورت پڑے تو اس کو باعزت روزگار فراہم کیا جائے، تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور دین کا حکم مگر جاگیر دارانہ نظام میں لڑکیوں پر تعلیم کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ ان کے نمائندے پارلیمنٹ میں موجود ہیں بحیثیت انسان ہم عورت اور مرد کی برابری میں یقین رکھتے ہیں انھوں نے مختلف سوالوں کے جوا بات دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر مصنوعات بیچنے کے لئے عورت کی خوبصوری کو استعمال کرنا بطور انسان عورت کی توہین ہے اس ضمن میں میڈیا کے ظابطہ اخلاق پر مؤثر قانون سازی کی جائے۔ پاکستان میں عورتیں جاہلانہ رسم ورواج اور فرسودرہ ذہنیت کا شکار ہوتی ہیں تعلیم یافتہ طبقہ میں بھی عورت کو اسلام کے دیئے ہوئے حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے اور اس کوذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ زینب اور نور جیسے واقعات مسلم معاشرے کے لئے بد نماداغ ہیں ہم اپنے معاشرے کی بچیوں کے لئے محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔خواتین کو ہراساں کرنیوالوں کے خلاف قانون پر موثر عمل درآمد کروایا جائے۔خواتین کی خود کشی چولہا پھٹنے اور ایسے دیگر حادثات کی فوری اور خصوصی تحقیقات لازم قرار دی جائیں۔مجبور اور بے سہارا خواتین کی کفالت کی ذمہ داری ریاست اٹھائیں اور ان کے لئے باعزت اور محفوظ اقامتی ادارے قائم کئے جائیں۔اس موقع پر جماعت اسلامی خواتین ونگ کی عہدیداران شہنازمجید، مریم جمیل،سدرہ ہارون،عائشہ عزیز بھی موجود تھیں
صادق آباد:۔صوبائی ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی جنوبی پنجاب تسنیم سرور ”پریس کانفرنس“ سے خطاب کررہی ہیں۔
تسنیم سرور