کوٹ ادو: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے کوارٹرز کھنڈر،حادثے کا خدشہ

    کوٹ ادو: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے کوارٹرز کھنڈر،حادثے کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) ضلع مظفرگڑھ کی سب سے بڑی تحصیل کوٹ ادو کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہیں دویات سمیت دیگر کئی مسائل ہیں پیرامیڈیکل اسٹاف کی رہائش کیلئے بنائے گئے21 کوارٹرز بھی انتہائی مخدوش ہو چکے ہیں، ان کوارٹروں کی دیواریں ٹوٹ گئی ہیں، پلاستر اکھڑ چکا ہے اور فرش پر گڑھے پڑ گئے ہیں، زبوں حالی کے شکار ان کوارٹر سے کسی بھی وقت(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

کرسکتے ہیں خود روگھاس سے کوارٹر بھوت بنگلے کی شکل اختیار کر چکے ہیں،2010 کے بدترین سیلاب میں ان کوارٹروں میں کئی کئی فٹ سیلاب کا پانی ہونے سے انکی حالت مزید خراب ہو گئی تھی،2017میں محکمہ بلڈنگ سے ان کاا نتظام محکمہ ہیلتھ کے سپرد ہونے پر ان کی مرمت تک نہ کی گئی جسکی وجہ سے کوارٹروں کی چھتوں اور دیواروں سے پلستر کے ٹکڑے گر رہے ہیں،دوسری طرف بارش ہونے پر دیواروں میں بجلی کا کرنٹ آجاتا ہے جسکی وجہ سے جانی نقصان کا بھی خدشہ ہے،ان کوارٹروں کا سیوریج سسٹم بھی ناکارہ ہوچکا ہے جبکہ نکاسئی آب کا ٹیوب ویل خراب ہونے سے نالیوں کا گندا پانی ہسپتال کے گراسی پلاٹ میں چھوڑا جا رہا ہے جبکہ نکاسی آب نہ ہونے سے گٹروں سے ابلتا ہوا پانی رہائشی کوارٹروں میں داخل ہورہا ہے،پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے ضلعی چیئر مین مختار کھوکھر نے اس حوالے سے بتایا کہ ہم اس رہائشی کالونی میں رہتے ہیں اس وقت یہ مخدوش حالت میں ہے اسپتال میں ڈیوٹی کرتے ہیں،ہم نے بار بار افسران کو کہا ہے کہ ہماری رہائشی کالونی مرمت کرائی جائے ہماری جانوں کو خطرہ ہے مگر ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی،ان کا کہنا تھا کہ ان کوارٹروں کی حالت انتہائی خراب ہے،چھتیں تباہ ہونے سے بارشوں کے دوران یہاں کے مکین راتیں جاگ کر گزارتے ہیں، بیت الخلا اور باورچی خانوں کے دروازے ٹوٹ چکے ہیں،،انہوں نے بتایا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی توسیع ہونے پر رہائشی کالونی کو جانے والا راستہ بھی تنگ ہو گیا ہے جبکہ ایک ہی راستہ جوکہ مردہ خانے کے ساتھ سے گزرتا ہے،پوسٹمارٹم آنے پر پولیس کی گاڑیاں کھڑی ہوجانے پر واحد راستہ بھی بند ہو جاتا ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار، چیف سیکرٹری ہیلتھ،صوبائی وزیر صحت سمیت کمشنر ڈیرہ غازیخان نسیم صادق،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر شعیب خان ترین سے مطالبہ کیا کہ وہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے کوارٹروں کا دورہ کرکے ان کی مرمت کے احکامات جاری کریں۔
خدشہ