کراچی کو سب نے بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے،فائق شاہ

کراچی کو سب نے بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے،فائق شاہ

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کراچی کے مسائل پر سپریم کورٹ کے احکامات اور ریمارکس پر کہا ہے کہ کراچی کو پیپلز پارٹی ایم کیو ایم اور اب تحریک انصاف نے بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے، عوام مسائل میں سلگ رہے ہیں،اور مفاد پرست عیاشیاں کر رہے ہیں، تاجر، کاروباری طبقات، غریب اور ہر شخص پریشان ہے، پانی، بجلی، تجاوزات، بڑھتی ہوئی آبادی اور آلودہ ماحول نے پاکستان کے معاشی مرکزکو مسائل کی دلدل میں پھنسایادیا ہے، سپریم کورٹ نے درست ایکشن لیاہے چونکہ انتظامیہ مکمل ناکام ہے جو صرف اپنے مفادات کے گرد گھوم رہی ہے، اُنہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل حل نہ کئے گئے اور وفاقی حکومت سمیت، صوبائی اور شہری حکومتوں نے مل بیٹھ کر حل نہ نکالا تو عوام سیاستدانوں سے لاتعلق ہو جائیں گے، امن ترقی پارٹی کراچی سمیت صوبہ سندھ کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور جدوجہد کر رہی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر