کراچی،کرنٹ لگنے سے ایک شخص، دیوار گرنے سے بچہ جاں بحق

کراچی،کرنٹ لگنے سے ایک شخص، دیوار گرنے سے بچہ جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق، جبکہ اورنگی ٹاون میں گھر کی دیوار گرنے سے 12 سالہ بچہ ہلاک اور سکھن سے پھندا لگی لاش ملی، تصیلات کے مطابق زمان ٹاون کے علاقے کورنگی غوث پاک روڈ سیکٹر 50 اے کے قریب واقع مکان میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص کو نیم بہوشی کی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پر ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کردی، پولیس نے بتایا ہے کہ متوفی کی شناخت 40 سالہ جاوید ولد نظام الدین کے نام سے ہوئی ہے، متوفی کی لاش کے ساتھ آنیوالے رشتہ دار نے بتایا کہ پانی کی موٹر سے کرنٹ لگا جس سے موت واقع ہوئی، منگھوپیر کے علاقے خیرآباد اورنگی ٹاون منی کوچ اڈے کے قریب مکان کے دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک بچہ زخمی ہوگیا، جسے تشویشناک حالت میں عباسی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پر دوران علاج چل بسا، پولیس نے بتایا ہے کہ متوفی بچے کی شناخت 12 سالہ امین اللہ ولد مصباح الدین کے نام سے ہوئی ہے، گھر کی دیوار خستہ ہونے کی وجہ سے گرگئی اور صحن میں کھلتے ہوئے متوفی بچہ ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگیا،سکھن کے علاقے علی گوٹھ سابقہ ریڑھی روڈ پولیس چوکی کے قریب گھر میں پھندا لگی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ادارے کا عملہ موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لئے ایمبولنس کے زریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پر متوفی کی شناخت 35 سالہ آصف ولد لطیف کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے، قبل از تفتیش کچھ نہیں کہا جاسکتا، پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔