خواتین کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رہے گی،فرح ناز

  خواتین کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رہے گی،فرح ناز

  



کراچی(پ ر) لائبہ ویلفیئرکی چیئر پرسن فرح ناز نے کہا خواتین کے حقوق کے لیے ہماری جدوجہد جاری ہے ہم خواتین میں تعلیم وتربیت انکے مسائل کے حل کے لیے کام کررہے ہیں۔ ہمارے دین اسلام نے ہمیں مکمل حقوق اور تحفظ دیئے ہیں خواتین کامعاشرے میں اہم کردارہے جس کو کسی بھی طرح فراموش نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا چند لوگوں کی وجہ سے سب کو غلط نہیں کہا جاسکتا اچھے برے میں تمیز کرنا ہوگی صدر خرم عباسی نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کے لیے حکومت عملی اقدام کرے نمائشی پروگراموں سے کچھ نہیں ہوگا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر