سیاحت کی ترقی سے متعلق فیڈریشن کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس

  سیاحت کی ترقی سے متعلق فیڈریشن کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس

  



کراچی (پ ر) ایف پی سی سی آئی میں ایک پرہجوم اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا جس میں شرکاء کی جانب سے انتہائی قابل قدر تجاویز پیش کی گئیں۔ اجلاس میں مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی اور اپنا‘ اپنا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے پاکستان میں سیاحت کی ترقی کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے حوالے سے آراء پیش کیں۔شرکاء میں سیاحت سے متعلق قائمہ کمیٹی کے ممبران‘ نائب صدر ایف سی سی آئی زبیر بویجا‘ پیدل پورے پاکستان کا دورہ کرنے والے معروف فنکار‘سماجی کارکن اور انسان دوست جمی انجینئر اورممبر صوبائی اسمبلی عدیل شہزاد بھی شامل تھے۔اجلاس میں کمیٹی نے اپنے وژن‘ مشن کے بیانات اور مقاصد پر تبادلہ خیال کیا جس کے نتیجے میں توقع کی جارہی ہے کہ بہترین نتائج برآمد ہوں گے اور سیاحت کے شعبے کی ترقی اور بیرون ملک پاکستان کے مثبت تاثر کو فروغ دینے میں کامیابی ہوگی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر