نجی ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر کی ہلاکت، ملزم کا بھائی گرفتار

نجی ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر کی ہلاکت، ملزم کا بھائی گرفتار

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے نجی ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر غلام مصطفی فاروق کی حادثے میں ہلاکت کے ذمہ دار ڈرائیور کے بھائی اور ٹرک کے مالک کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے سائٹ ایریا حبیب بینک چورنگی کے قریب ہونے والے ٹریفک حادثے میں نجی ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر غلام مصطفی فاروق جاں بحق ہوگئے تھے۔تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار غلام مصطفی فاروق نے موقع پر ہی جان دے دی جبکہ ٹرک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔اس حوالے سے سائٹ اے پولیس نے حبیب بینک چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے قاتل ٹرک کے مالک جاوید خان کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق حادثہ ٹرک ڈرائیور کی تیز رفتاری، غفلت اور لاپرواہی کے سبب پیش آیا تھا، جاوید خان مفرور ٹرک ڈرائیور واصف خان کا بھائی ہے، مفرور ڈرائیور واصف خان اپنے بھائی جاوید خان کا ٹرک چلاتا تھا۔پولیس کی جانب سے زیرحراست ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر