اسلام نے خواتین کو تمام حقوق دیئے ہیں،علامہ فریدی
کراچی(پ ر)شبان غرباء اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ اور اسلامی یکجہتی کونسل سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ عبدالخالق فریدی نے کہا ہے کہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر ہی عورتیں اپنے حقوق کی بات کرسکتی ہیں؟ اس کے علاوہ نہیں؟انہوں نے کہاکہ اسلامی اور ملکی قوانین کو سرِبازار سبوتاژ کرنے والی خواتین کون سے حقوق مانگ رہی ہیں؟ مولانا فریدی نے کہاکہ آج سے چودہ سو اکتالیس سال قبل کائنات کے امام محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین کے حقوق کا چارٹر پوری انسانیت کے لئے جاری کردیاتھا۔ جس میں عورت کے اسلامی، معاشرتی اور خاندانی حقوق کا تذکرہ کردیاگیاتھا۔