رکشہ میں سوار ہو کر شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا گرفتار

  رکشہ میں سوار ہو کر شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا گرفتار

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریڈی پولیس رکشہ میں سوار ہوکر شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے گروہ کے دو کارندے گرفتار کرلیئے اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم برآمدہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پریڈی پولیس نے صدر پریڈی اور اطراف کے علاقوں میں رکشہ میں سوار ہوکر شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے گروہ کے دو کارندے عظیم دوسرا علی کو گرفتار کرلیا دونوں ملزمان نے عبداللہ ہارون روڈ کے قریب سے باپ بیٹا سے 10,000 روپے لوٹ کر فرار ہورہے تھے پولیس نے شہری آغا احسان اللہ کی شکایت پر فوری کارروائی کی اور تعاقب کے بعد دونوں ملزمان کو اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم کے ساتھ گرفتار کرلیا ایس ایچ او پریڈی سجاد خان کے مطابق گرفتار ملزمان بدنام زمانہ رکشہ گینگ کے ساتھی ہیں جو رکشہ میں سوار ہوکر اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کی وارداتیں کرتے ہیں اس گروہ کے ہاتھوں لٹ جانیوالے شہری جن میں عبدالباقی سے 60,000 روپے امتیاز سے 50,000 روپے محرم سے 70,000 روپے اور عدنان سے تقریبا 280,000 ہزار روپے لوٹ چکے ہیں جبکہ لٹنے والے شہریوں نے ان کو شناخت بھی کرلیا ہے پریڈی پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول بمعہ لوڈ میگزین اور شہری آغا احسان اللہ سے لوٹے ہوئی رقم 10,000 روپے برآمد کرکے ایف آئی آر نمبر 443/2020 بجرم دفعہ 392/34 پاکستان پینل کورٹ اور ایف آئی آر نمبر 444/2020 اور 445/2020 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر