ان ہاتھوں کو روکنا ہوگا، جو خواتین پر تشدد کرتے ہیں،نوید بھٹی

ان ہاتھوں کو روکنا ہوگا، جو خواتین پر تشدد کرتے ہیں،نوید بھٹی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے سیکرٹری ریکارڈ اینڈایونٹس ان ہاتھوں کو روکنا ہوگا، جو خواتین پر تشدد کرتے ہیں۔سلیکٹڈ حکومت کھیل کے میدان سے نکل کر عملی میدان میں آجائے۔آزادی مارچ خواتین کا آئینی حق ہے،سندھ میں کسی کو رکاوٹ بننے نہیں دینگے۔ہفتہ کو جاری بیان میں نوید بھٹی نے کہا کہ پاکستان کی خواتین کسی سے کم نہیں پہلا آسکر ایوارڈ بھی پاکستانی خاتون کو ملا۔سندھ میں خواتین کے حقوق کے لئے بہترین قانون سازی کی گئی ہے۔ سندھ کے محکمہ حقوق نسواں کے زیر اہتمام 16 خواتین کے تحفظ کے ادارے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے تحریک پاکستان میں خواتین کے کردار کو نمایاں مقام دیا۔ملک کے مختلف شعبوں میں خواتین کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔معاشرے میں خواتین کے مقام کی اہمیت کو کھلے دل اور کھلے ذہن سے تسلیم کرنا ہو گا۔ ان ہاتھوں کو روکنا ہوگا، جو خواتین پر تشدد کرتے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کو اجاگر کرنے کے آواز اٹھائی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی دور زندگی میں ثابت کیا کہ خواتین کسی سے کم نہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت خواتین کے حقوق کے لیئے بیانا ت سے نکل کر عملی اقدامات اٹھانے چائیے۔خواتین کے حقوق اور آزادی سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ۔سلیکٹڈ حکومت کھیل کے میدان سے نکل کر عملی میدان میں آجائے۔آزادی مارچ خواتین کا آئینی حق ہے،سندھ میں کسی کو رکاوٹ بننے نہیں دینگے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر