صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

  صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے،زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے،تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت میں ڈاکو شاہنواز کے گھر گھس کر6 لاکھ60کی نقدی،زیورات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے، اقبال ٹاون میں ڈاکو جاوید کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 4لاکھ 45ہزار روپے کی نقدی،پرائز بانڈ اور زیورات لئے گئے،باٹا پور میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو عاصم اور فیملی سے ایک لاکھ 95ہزار کی نقدی و زیورات، سول لائنز میں کامران اور فیملی سے 1لاکھ 10 ہزار نقدی و زیورات، چوہنگ میں شہروز سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 60 ہزار۔لاری اڈا میں یاسر سے گن پوائنٹ پر30 ہزار نقدی موبائل فون اور جوہر ٹاون میں وسیم سے80 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے، ڈیفنس بی اور ماڈل ٹاؤن سے گاڑیاں، گڑہی شاہو،ملت پارک اور انارکلی سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -