الوداعی تقریب

  الوداعی تقریب

  



لاہور(نامہ نگار)لاہور سے ٹرانسفر ہونے والے 40جوڈیشل افسروں کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی،جس میں سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ،سیشن جج بہادر علی خان،طاہر صفدر،رجسٹرار لاہورہائی کورٹ اشتر عباس،سینئر سول جج شکیب عمران قمر،ہدایت اللہ شاہ،خالد یعقوب وڑائچ،رانا شکیل،ہما امبرین،ایڈیشنل سیشن جج اور دیگر ججز نے شرکت کی۔

عائشہ خالد سمیت سول اور ایڈیشنل سیشن ججوں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔

،سیشن جج قیصر نذیر بٹ اوربہادر علی خان نے لاہور سے جانے والے سول ججوں اور ایڈیشنل ججوں کوان کی خدمات پر شیلڈ اور گلدستے دیئے،سیشن جج نے خطاب کرتے ہوے لاہور سے ٹرانسفر ہونے والے جوڈیشل افسروں کی خدمات کو سراہاہے۔

مزید : علاقائی