پی یو غیر قانونی بھرتیاں کیس، سماعت 21مارچ تک ملتوی

    پی یو غیر قانونی بھرتیاں کیس، سماعت 21مارچ تک ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پنجاب یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت 21مارچ تک ملتوی کردی،سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت 6 افراد ملزمان پیش ہوئے،عدالت نے فردجرم عائد کی کارروائی سے متعلق فریقین کے وکلا سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی، نیب کے ریفرنس میں کہا گیاہے کہ سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی مجاہد کامران نے خلاف قانون 454 افراد کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا

، اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے مجاہد کامران نے 18 ویں سکیل سے 21 ویں سکیل کی بھرتیاں کیں، مجاہد کامران نے بوگس ڈگری ہولڈرز اور ناتجربہ کار افراد کو بھرتی کیا، مجاہد کامران نے اس عمل میں دیگر مذکورہ اپنے ساتھیوں کوبھی ساتھ ملایاہے۔

مزید : علاقائی