ناقص فٹ بال بنانے کا کیس،ملزموں کو قید اورجرمانہ

    ناقص فٹ بال بنانے کا کیس،ملزموں کو قید اورجرمانہ

  



لاہور(نامہ نگار)بینک جرائم کورٹ نمبر دو کے جج ملک منیر جوئیہ نے کمرشل کورٹ کے کیسوں کی سماعت کرتے ہوئے فٹ بال اور بیٹ ناقص کوالٹی کے بیرون ملک ایکسپورٹ کرنے پرسیالکوٹ کمپنی کے تین الگ الگ کیسوں میں 3 ڈائریکٹرز رفعت محمود،قاضی نوید افضل اور محمدیعقوب کو 3،3ماہ قید اور 5،5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کاحکم سنا دیاہے، عدالت میں مکں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی طرف سے یہ دعویٰ دائر کئے گئے تھے،واضح رہے کہ کمرشل کورٹ میں رفعت محمود کیس کا فیصلہ 21سال بعد جبکہ دوسرے کیسوں کا فیصلہ17،17سال بعد سنایاگیاہے۔

مزید : علاقائی