آٹا چینی بحران کے ذمہ داروں کو گرفتار کیا جائے،ن لیگ لائیرز فورم

  آٹا چینی بحران کے ذمہ داروں کو گرفتار کیا جائے،ن لیگ لائیرز فورم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)مسلم لیگ نواز کی مرکزی رہنما مریم جاوید گنڈاپور نے کہا ہے کہ آٹا اور چینی بحران پر ایف آئی اے کی رپورٹ نے عمران خان مافیا کو بے نقاب کر دیا ہے، بحران میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے، مسلم لیگ (ن)لایئرز فورم کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم جاوید گنڈاپور نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا ہر دن عوام اور پاکستان کیلئے بدنامی اور پریشانی کا باعث بن رہا ہے، آٹا اور چینی بحران مصنوعی طور پر پیدا کر کے عمران خان کے دوستوں کو نوازا گیا لیکن اب ایف آئی اے کی تحقیقات نے حکومت کو بے نقاب کر دیا ہے۔
، انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص مافیا نے جس طرح پاکستان کو سیاسی، سماجی اور معاشی مسائل سے دوچار کیا ہے،سابق الیکشن میں عوام نے کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کو ووٹ دیئے لیکن ایک سازش کے تحت مسلم لیگ ن کو اقتدار سے باہر رکھا گیا، آج بھی پاکستان کو مسائل سے نکالنے کی اہلیت صرف قائد عوام نواز شریف میں ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت پر سیاست کر کے عمران خان اپنی بوکھلاہٹ کا ثبوت دے رہی ہے لیکن جیسے ہی نواز شریف واپس آ گئے تو عمران خان کی حکومت کے طوطے اڑ جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -