نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 27 فیصد اضافہ

      نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 27 فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں جاری مالی سال کے دوران 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سیکورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں 14 ہزار461 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 27 فیصد زیادہ ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق ان میں 73 فیصٖد پرائیوٹ لیمٹڈ، 24 فیصد سنگل ممبر اورتین فیصد پبلک، غیرمنافع بخش یا فارن کمپنیزکی کیٹگریز میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ رواں سال 93 فیصد کمپنیوں کی آن لائن رجسٹریشن ہوئی، 54 فیصد کمپنیوں کو درخواست کی وصولی والی دن ہی رجسٹرڈ کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال کے اختتام پرملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 1 لاکھ 1 ہزار328 ریکارڈ کی گئی تھی۔ایس ای سی پی کے مطا بق 617 نئی کمپنیوں میں غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی۔ کینیڈا، چین، جرمنی، ہانگ کانگ، ملائشیاء، نیدرلینڈ، سعودی عرب، سنگاپور، سری لنکا، تھائی لینڈ، ترکی، امریکا اوربرطانیہ سمیت 617 نئی کمپنیوں نے پاکستان میں کاروبارشروع کیا۔ایس سی سی پی کے ایک عہدیدارنے بتایا کہ نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں سہولیات کی فراہمی کی وجہ سے بہت اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں، ان سہولیات واصلاحات میں فیس کی موبائیل یا انٹرنیٹ کے زریعے وصولی، ای میل کے زریعے سرٹیفیکیٹس کااجراء اورپن بنانے کا آسان طریقہ کارشامل ہیں۔ ای ای سی پی نے ایف بی آر، ای اوبی آئی اورپنجاب وسندہ کے بزنس رجسٹریشن پورٹلزسے آن لائن روابط بھی قائم کئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -